مہر خبررساں ایجنسی نے آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں امارت اسلامی تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں " دَ افغانستان اسلامی امارت " کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کے متنازعہ تسلط کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال " نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن " کی حیثیت سے منایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ